رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی نے حج میں مقیم اپنے بعثہ کے افراد سے ملاقات میں حج کے سلسلہ میں موجود استفتاءات کے جوابات دیتے ہوئے انہیں نصیحتیں کی اور کہا:حجاج کے مسائِل اور ان کے سوالات کی جواب دہی اپ کی اہم ذمہ داری ہے کہ جو بہترین اعمال ہے ۔
انہوں نے حج پر جانے والے حجاج کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: حج واجب ادا کرنے والے افراد اصل عمل حج کو اپنے لئے اور اس کا ثواب حضرت امام حسن عسکری علیه السلام کو ھدیہ کریں اور مستحب حج کرنے والوں کے بہتر ہے کہ وہ اپنا حج حضرت امام حسن عسکری علیه السلام کی نیابت میں انجام دیں ، سورہ توحید کی تلاوت کریں اور اسے امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه الشریف کو ھدیہ کریں ۔
اس مرجع تقلید نے قبرستان بقیع کی عظمت اور اس میں مدفون چہار معصوم اماموں سے متوسل ہونے کی تاکید کی اور کہا: بقیع کے زوار پابرھنہ زیارت کریں، اس سنت کو انجام دینے کی کوشش کریں تاکہ دیگر زائرین بھی اسے انجام دے سکیں ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اخر میں حجاج کی سلامتی کی دعا کی اور کہا: اس معنوی سفر میں حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه الشریف کے ظھور کی تعجیل کی خصوصی دعا کریں ۔/۹۸۸/ ن